• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹوں کی پیدائش پر سیف 1 رات اسپتال نہیں رکے: کرینہ کپور کا شکوہ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور نے راحہ کی پیدائش کے بعد 1 ہفتہ اسپتال میں عالیہ کے ساتھ گزارا، ساتھ ہی ساتھ سیف علی خان سے شکوہ بھی کر ڈالا۔

بھارتی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت فلم برہماستر کے سیٹ پر پروان چڑھی، جس کے بعد دونوں نے 14 اپریل 2022ء کو شادی کی اور 6 نومبر 2022ء کو اپنی بیٹی راحہ کو ویلکم کیا۔

حال ہی میں کرینہ کپور کے شو What Women Want کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ منظرِ عام پر آیا ہے جس میں کرینہ اور رنبیر کپور کے درمیان دلچسپ گفتگو سننے کو ملی۔

انٹرویو میں کرینہ نے انکشاف کیا کہ رنبیر نے راحہ کی پیدائش کے بعد اسپتال میں ایک ہفتہ عالیہ کے ساتھ گزارا، جبکہ جب تیمور یا جے کی پیدائش ہوئی تو سیف ایک رات بھی میرے ساتھ اسپتال میں نہیں رُکے۔

اس پر رنبیر نے کہا کہ میں واقعی بہت خیال رکھ رہا تھا، میں نے راحہ کی پیدائش سے دو تین ماہ قبل ہی کام سے وقفہ لے لیا تھا اور اسپتال میں عالیہ کے ساتھ پورا ہفتہ گزارا۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے حالیہ انٹرویوز میں اپنے دوسرے بچے کی خواہش کا بھی اشارہ دیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں عالیہ نے یہ بھی بتایا کہ اگر ان کا دوسرا بچہ بیٹا ہوا تو انہوں نے اس کے لیے ایک خوبصورت نام بھی پہلے سے سوچ رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید