• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم

آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کےسہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ڈرونز ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ و آلات کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق :بلٹ پروف گاڑیاں کچہ میں کریمنلز کے خلاف آپریشنز کے دوران استعمال کی جائیں گی،دہشت گردوں کےحملوں سےبھی محفوظ رکھنے کےلئےپولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ جی گئی ہے۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، تھرمل کیمرے، کواڈ کاپٹر، اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کو دہشت گردوں کے خلاف ریڈز کے لئے  اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں سے دہشت گرد وجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کاروائیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید