• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی ایوب گوٹھ میں خاتون نے مبینہ طور پر پھندا لگاکر خودکشی کرلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی ایوب گوٹھ سندھ سوسائٹی لال مسجد کے قریب گھر سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں شناخت 28 سالہ غزالہ بی بی زوجہ آصف حسین کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کا اس کے شوہر سے بچے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے پنکھے میں دوپٹہ کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کر لی،متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید