کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےٹریفک افسر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عارف شاہ کو بازو میں گولی لگی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔
امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیز اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
سیف سٹی اتھارٹی لاہور نے خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ڈی ایس پی پرویز بُگٹی کے مطابق دہشت گردوں نے وڈیرہ غلام نبی کے گھر پر حملہ کیا، جس کے بعد امن فورس نے کارروائی کی۔
پاکستان ریلوے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیزل کی بذریعہ ریل ترسیل کا آغاز کر دیا ہے۔
ایمبولینس پر درابن کے قریب دہشتگردوں نے فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز کا دھماکے کے بعد خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، ورکرز ترسیلات رواں مالی سال 44ارب ڈالر سے زائد رہیں گی۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے تین ساتھی فرار ہو گئے، گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کے رشتے داروں نے بھی متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسیری کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے تکیوں اور صوفہ کُشنز پر ہاتھ سے مختلف رنگوں کے دھاگوں اور سوئی سے اس قدر خوبصورت کڑھائی کی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اب خیبر پختونخوا میں کوئی ایم پی اے جرم کرے تو پولیس گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینے کی پابند ہوگی۔
انسدادِ اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج کی جانب سے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ شہید، ایک زخمی ہوگیا، حملے کے بعد دہشت گردوں نے کیمپ میں مقیم 18 محنت کش مزدوروں کو اغوا کرلیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بانی سیاسی قیدی نہیں، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پوری دنیا میں وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو سراہا گیا، وزیر اعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے پاس آجائیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے، سیاسی کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ تھوڑا وقت دیا جائے، لانگ مارچ میں تاخیر بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔