• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سے سیریز ہمارے لیے مشکل تھی، محمد رضوان

محمد رضوان— فائل فوٹو
محمد رضوان— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے لیے یہ سیریز مشکل تھی۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ مثبت چیز یہ ہوئی کہ بابر اعظم نے سیریز میں رنز کیے۔

محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو تمام کریڈٹ دوں گا، وہ ہر شعبے میں ہم سے اچھا کھیلے، نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا اور اس سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہونے جارہی ہے، امید ہے کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں ہرا کر 3 میچز کی سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔

ون ڈے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید