• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ اقتصادی انقلاب ہے اور ہم جیتیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ اقتصادی انقلاب ہے اور ہم جیتیں گے۔ 

اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ چین کو امریکا کے مقابلے میں بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ چین اور دوسری اقوام نے ہمارے ساتھ ناقابل برداشت حد تک برا سلوک کیا ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم گونگے اور بےبس رہے مگر اب نہیں رہیں گے۔ ہم نوکریاں اور کاروبار واپس لا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یہ اقتصادی انقلاب ہے اور ہم جیتیں گے، سختی سے کھڑے رہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ آسان نہیں ہوگا،لیکن آخری نتیجہ تاریخی ہوگا۔ ہم امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید