کراچی (نیوز ڈیسک)بلومبرگ کے مطابق، دنیا کے 500امیر ترین افرادکو ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان کے بعد مجموعی طور پر 208ارب ڈالرکا نقصان ہوا ،ایلون مسک 11ارب ،جیف بیزوس 15.9 ارب اور مارک زکر برگ 17.9ارب ڈالر سے محروم،ٹیسلا کے حصص 5.5 فیصد ،ایمیزون کے 9 فیصد اور میٹا شیئرز میں بھی تقریباً 28 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے نفاذ کے دوسرے روز ایلون مسک کو 11ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ٹیسلا کے سی ای او اور امریکی صدر کے دوست ان امریکی ارب پتیوں میں شامل تھے جو ٹرمپ انتظامیہ کے نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔درحقیقت، بلومبرگ کے ویلتھ انڈیکس میں سے نصف سے زیادہ افراد کی دولت کو نقصان پہنچا، دنیا کے 500امیر ترین افرادکو ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان کے بعد مجموعی طور پر 208ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔میٹا کےمالک مارک زکربرگ اور ایمیزون کے جیف بیزوس کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ بلومبرگ کے مطابق، ٹیرف کے اعلان کے اگلے دن جمعرات کو ایلون مسک کو 11ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔مجموعی طور پر، ٹیسلا کے سی ای او کورواں سال اب تک110 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ جمعرات کو ٹیسلا کے حصص بھی 5.5 فیصد گر گئے۔جمعرات کو ایمیزون کے حصص میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی، جس سے ٹیک کمپنی کے بانی کی ذاتی دولت میں 15.9 ارب ڈالر کی کمی آئی۔میٹا کے بانی ٹیرف کے اعلان کے بعد اپنی دولت سے 17.9 ارب ڈالر سے محروم ہوچکے ہیں، جو کہ اس کی دولت کا تقریباً 9 فیصد ہے۔ فروری کے وسط سے، میٹا شیئرز میں بھی تقریباً 28 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔