• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جولائی کو ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہوجائے گی، احسن اقبال


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے بڑھ رہی تھی جو 4 فیصد سے کم آگئی ہے، یکم جولائی کو ساڑھے سات روپے بجلی یونٹ میں کمی ہوجائے گی۔

نارووال میں احسن اقبال نے ہلوال میں منی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے 10 کروڑ کی لاگت سے اسٹیڈیم تعمیر ہوگا، ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے پاکستان کی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ 4 سالوں میں اسے اُجاڑ گئے، جب ان سے عوام نے حکومت عدم اعتماد کے ساتھ لی تو پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں، ہمارا مقابلہ بھارت کے ساتھ ہے، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں جتوانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید