ڈوڈو کلینک مریضوں سے بھرا رہتا ہے۔
لوگ کہتے ہیں، پانچ ہزار فیس کچھ بھی نہیں،
کیونکہ ڈاکٹر صاحب کی دوا سے فوراً آرام آجاتا ہے۔
یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی تھی۔
آخر ایک دن پوچھ لیا،
مریضوں کو کوئی خاص غیر ملکی دوائیں دیتے ہو؟
نہیں، ڈوڈو نے جواب دیا۔
اسٹیرائیڈز تو نہیں دیتے؟
ہرگز نہیں، اس کے لہجے میں سختی تھی۔
پھر، دوسرے ڈاکٹروں میں کیا کمی ہے؟
تمہارے مریضوں کو جلد آرام کیسے آجاتا ہے؟
ڈوڈو مسکرایا، یہ ہمارے معاشرے کا مزاج ہے۔
مریضوں کو دوا سے نہیں،
مہنگی فیس دینے سے آرام آتا ہے۔