• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: میٹرک امتحانات، دفعہ 144 کا نفاذ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سکھر میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیرِ انتظام میٹرک کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں1 لاکھ 10 ہزار 542 طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے بتایا ہے کہ ضلع گھوٹکی سے27 ہزار 7 سو 40، خیرپور سے 53 ہزار 78 جبکہ سکھر سے 29 ہزار 7 سو 24  طلباء و طالبات امتحانات میں حصہ لیں گے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ سکھر ریجن میں 216 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید