کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہو سکی ہے۔
وادیٔ کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔
موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ کی بندش سے طالب عملوں کو آن لائن تدریسی عمل جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس کی بندش سے کاروباری افراد کی آن لائن کاروباری مصروفیات بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ موبائل فون و انٹرنیٹ سروس ہفتے کی شام کو معطل کی گئی تھی۔