• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو طلب کرلیا۔

اے ٹی سی لاہور نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے کی سماعت کی اور ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کےلیے طلب کیا ہے۔

ملزمان نے جناح ہاؤس مقدمے میں فرد جرم روکنے کی درخواست کی تھی، جس کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔

جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مقدمے کی سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل رہی جبکہ عالیہ حمزہ، صنم جاوید، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل جیل میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو 9 مئی کے دن بغاوت اور فسادات پر اکسانے کے الزامات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید