• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی: 14 سواریاں لے جانے والا رکشہ نہر میں گرگیا

صوابی میں باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں رکشہ گر گیا، جس میں سوار 14 افراد نہر میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر میں ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2 خواتین اور 1 بچے کی لاش نہر سے نکالی گئی جبکہ 9 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ دیگر 2 افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید