• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کا اظہار کیا، گفتگو میں معاشی اور تجارتی تعاون کو مستقبل کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیاب کوششوں کا اعتراف کیا، افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید