اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر کے 2612 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات پشاور سے اسمگل کر کے اسلام آباد میں فروخت کر رہے تھے۔