• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف، 3 ملزمان کو گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرنے کا دعویٰ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں3ملزمان کو گرفتار کر کے 8کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، فورس کے مطابق کراچی پورٹ سے دبئی جانے والی کھیپ میں مصالحے کے پیکٹس سے 164.160کلو آئس ،کوئٹہ میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 5 کتابوں میں جذب شدہ 4.6کلو آئس ، راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 1کلو ہیروئن ،پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود سلائی مشین میں چھپائی گئی 1.887کلو آئس، کوریئر آفس میں ایک اور کارروائی میں دوحہ بھیجے جانے والے پارسل سے 2کمپیوٹر ٹیبل میں چھپائی گئی 996گرام آئس ،ملتان روڈ لاہور پر بس ٹرمینل کے قریب مسافر کے ٹرالی بیگ سے30کلو چرس ، حیدرآباد میں جامشورو کے قریب بس میں سوار ملزم سے 5 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید