• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتریوں کی رہائش، ٹرانسپورٹ انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں: رمیش سنگھ اروڑہ

پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ—فائل فوٹو
پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ—فائل فوٹو

پنجاب کے وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے رہائش، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ نے بے ساکھی کے تہوار میں بھارت سے بڑی تعداد میں  پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کی کاوش سے اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی بہت بڑی تعداد پاکستان پہنچ رہی ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت 6 ہزار 7 سو 51 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات سے ٹورازم میں 72 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بے ساکھی کے میلے کی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید