• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے: علامہ راجہ ناصر عباس

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس — فائل فوٹو
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس — فائل فوٹو 

سربراہِ مجلسِ وحدتِ مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے پہلے بھی انتظار کرواتے رہے اب بھی کروا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے جاری کردہ عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے ہیں۔

سربراہ مجلسِ وحدتِ مسلمین نے کہا کہ اگر مجھے جیل میں ڈالا گیا تو کسی عدالت میں نہیں جاؤں گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جیل سے باہر رہنے سے بہتر ہے جیل میں ہی رہا جائے۔

قومی خبریں سے مزید