ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حالات دہائیوں سے خراب ہیں، ٹھیک ہونے میں یقیناً وقت لگے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینا درست بات نہیں، اس سے افرا تفری بڑھے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ حادثے کی صورت میں گرفتاریاں ہوتی ہیں، قانون موجود ہے۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کا ٹریفک کا نظام اس وقت مینولی کنٹرول ہو رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو جون تک فعال کر دیں۔