• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشنا کے ساتھ مل کر سگی بیٹی کو قتل کرنے میں ملوث خاتون گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سول لائن پولیس نے بیٹی کے قتل کے مقدمہ میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 5 اپریل 2025 کو 15 سالہ ارم دختر ارشد علی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی شواہد اور تحقیقات کے مطابق مقتولہ کی والدہ نجمہ زوجہ ارشد علی نے پہلے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلائی، پھر رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر جان سے مار دیا۔ واردات کے بعد ملزمہ نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس نے بتایا کہ حاصل شدہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقتولہ کی والدہ کا قتل میں براہ راست ملوث ہونا ثابت ہوا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمہ کا نام نجمہ زوجہ ارشد علی کے نام سے ہوئی۔تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اس واردات میں نجمہ زوجہ ارشد علی کے ساتھ اسکا آشنا عبدللہ نور ولد فضل نور (ساکن کوہاٹ) بھی ملوث ہے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر کے عبدللہ نور ولد فضل نور کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔