کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں مبینہ طور پرغیر قانونی 6 منزلہ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنےکا مقدمہ پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفسران پر درج کرکے ایک افسر کو گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں مبینہ طور پرغیر قانونی6 منزلہ زیر تعمیر بلڈنگ کی دیوار گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی ،پولیس نے فرحان نامی شہری کی مدعیت میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آفسران جن میں ڈائریکٹر ضلع وسطی جلیس صدیقی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسید صمد، بلڈنگ اسپیکٹر عامر، بلڈنگ انسپکٹر عباس ، بلڈر شمشیر شامل ہیں کہ خلاف مقدمہ الزام نمبر104/2025 درج کرکےاسسٹنٹ ڈائریکٹرسیدصمد کو گرفتار کرلیا،پولیس کاکہنا ہےکہ مدعی فرحان کی جانب سے لیاقت آباد میں 6 منزل غیر قانونی زیر تعمیر بلڈنگ کی دیوار گرنے سے اسکی گھر کی دیوار کو نقصان پہنچنے کہ درخواست دی گئی تھی، لیاقت آباد میں زیر تعمیر بلڈنگ کی دیوار گرنے سے خواتین زخمی ہوئی تھی، لیاقت آباد تھانہ میں متاثرہ فرحان کی مدعیت میں بلڈر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی، غیر قانونی بلڈنگ تعمیر کرنے میں بلڈر اور سہولت فراہم کرنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔