کراچی(اسٹاف رپورٹر) اجمیر نگری میں پولیس نے مقامی صحافی شیخ جنید ساگر قریشی کیخلاف سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر مبنی جھوٹی خبریں چلانے کے الزامات کے تحت پیکا ایکٹ درج کرکے صحافی کو گرفتار کرلیا،خواجہ اجمیر نگری میں تعینات اے ایس آئی طارق ممتاز کی مدعیت میں درج مقدمہ میں موقف اپنایا گیا ہےکہ اے ایس آئی طارق ممتاز واٹس ایپ پر مختلف لوگوں کے میسجز دیکھ رہا تھا،ایک ویڈیو دیکھی جس میں غیر ملکی ریسٹورنٹ واقعے کا ذکر تھا،صحافی جنید ساگر نے اپنی رپورٹ میں بتارہا تھا کہ عوام نے مشتعل ہوکر پولیس پر حملہ اور پتھرائو جس میں ایس ایچ او اور دو اہلکار حملے میں زخمی ہوئے، جنید ساگر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سرسید کی حدود میں ڈمپر نے خاتون کو کچل دیا۔تصدیق کی گئی تو ایسا کوئی واقعہ پولیس کیساتھ پیش نہیں آیا نہ خاتون کو کچلنے کی خبر درست تھی،مذکورہ صحافی سوشل میڈیا پراشتعال انگیز اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا تھا، صحافی جنید ساگر قریشی پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیاگیا۔