• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے میں ملوث افغانی گینگ کے دو کارندے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے میں ملوث افغانی گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل، ایک چھینا ہوا موبائل فون ، ایک پستول 30 بور اور لوڈ میگزین برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ایاز افغانی ولد حکیم اور عجب ولد صیف اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ نیو کراچی کی حدود سے چھینی گئی تھی۔ برآمد موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 203/2025 بجرم دفع 397/34 تھانہ نیو کراچی میں درج ہے۔