کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے 7 افسران کی تقرری اور اضافی دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ 19 کے افسر اور ایس پی فارنرز سیکورٹی سیل عبداللہ میمن کو ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ حیدرآباد ، گریڈ 18 کے افسر اور ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر کو ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ شہید بے نظیر آباد ، گریڈ 18 کے افسر اور ایس ایس پی آر آر ایف کرائوڈ مینجمنٹ یونٹ سکھر عبدالغفور لاکھو کو ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ سکھر، گریڈ 18 کے افسر اور ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن کراچی شوکت علی شاہانی کو ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ میر پور خاص ، گریڈ 17 کے افسر اور ایس ڈی پی او رتو ڈیرو ڈسٹرکٹ لاڑکانہ فلائٹ لیفٹیننٹ( ر ) محمد علی کو ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کا اضافی چارج دینے ، تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے افسر محمد آصف رضا کو ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی تعینات کرنے جبکہ گریڈ 18 کے افسر اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری کو ایس پی سی ٹی ڈی لاڑکانہ کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔