• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی تاجروں سے ڈکیتی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

حیدرآباد (بیورورپورٹ) بڈھانی پولیس کی حدود میں کراچی کے رہائشی مویشی کے تاجروں سے ڈاکوئوں کی لوٹ مار کی کوشش کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاک و ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،3 ڈاکو تاجروں سے 41 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ نیشنل ہائی وے پر گوٹھ علی محمد سولنگی کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی مویشی کےعبدالغنی کھوکھر اسکا بھائی عبدالنبی کھوکھر 50 لاکھ روپے کی رقم کے ہمراہ جانوروں کی خریداری کیلئے ٹنڈوآدم جارہے تھے کہ بڈھانی تھانے کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر گوٹھ علی محمد سولنگی کے قریب 5 مسلح ڈاکوئوں نے انہیں روک کریر غمال بنا لیا تھا ،اس دوران تاجر بھائیوں نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے موقع پاکر جوابی فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا،تاجروں کی فائرنگ پر دیگر 3 ڈاکو تاجروں سے چھینی گئی 41 لاکھ روپے کی رقم کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔