• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع وقف ایکٹ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں فسادات پھوٹ پڑے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت میں متنازع وقف قانون کی منظوری کے بعد ریاست مغربی بنگال میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں فسادات کا سلسلہ جاری ہے جس میں 3 شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے 150 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

حالات کی خرابی کے بعد ریاست کے حساس علاقوں میں پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

ریاست میں گزشتہ جمعے کے بعد سے فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال کی ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی رہنما سویندھو ادہیکاری نے ممتا بینرجی کی حکومگت پر الزام لگایا ہے کہ ریاست میں ہندو محفوظ نہیں، دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی نے شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید