مصنّف: ڈاکٹر محمّد امین
صفحات: 224، قیمت: 1000 روپے
برائے رابطہ: 73/Aجلیل آباد کالونی، ملتان۔
فون نمبر: 6780423 - 0318
یہ ڈاکٹر محمّد امین کے مضامین کا تیسرا مجموعہ ہے، جب کہ اُن کی چالیس سے زاید کتب شایع ہوچُکی ہیں۔ڈاکٹر صاحب نے یہ51مضامین مختلف اوقات میں تحریر کیے اور ان میں سے بعض اخبارات و رسائل میں شایع بھی ہوئے۔زیادہ تر مضامین مختلف کتب پر تبصروں پر مشتمل ہیں، جن میں سفرنامے، شعری مجموعے، ناول اور افسانوں کے ساتھ دیگر موضوعات پر تحریر کردہ کتب شامل ہیں، جب کہ اُنھوں نے مختلف شخصیات سے متعلق مضامین بھی تحریر کیے ہیں۔البتہ ضخامت اور طباعتی معیار کے اعتبار سے کتاب کی قیمت بہت زیادہ ہے۔