• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: پروفیسر ایم اے رفرف

صفحات: 141، قیمت: 500 روپے

ناشر: یوایم ٹی پریس، لاہور۔

فون نمبر: 5965452 - 0341

مصنّف کا کہنا ہے کہ’’اِس کتاب کی تیاری میں، بالخصوص ایسے احباب کی اصلاح پیشِ نظر رکھی ہے، جو دینِ اسلام کی شان و حقّانیت کے بارے میں یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ شاید یہ چند عبادات و عقائد کا مجموعہ ہے۔ مَیں نے کوشش کی ہے کہ ہم سب جان سکیں کہ اسلام کس طرح ہر دَور کے لیے بہترین اور واحد ضابطۂ حیات ہے۔ تاہم یہ اہم بات ضرور پیشِ نظر رہے کہ سائنسی حقائق و انکشافات قطعی نہیں ہیں۔‘‘

اِن سطور سے واضح ہوتا ہے کہ اُنھوں نے وضو، نماز اور دُعا کی جہاں دینِ اسلام میں اہمیت و فضیلت بیان کی ہے، وہیں اِن کے سائنسی نقطۂ نظر سے فوائد بھی ذکر کیے ہیں، البتہ کتاب کا غالب حصّہ فضائل ہی پر مشتمل ہے۔

جہاں کسی ماہر طبیب یا محقّق کے حوالے سے بات کی گئی ہے، وہاں’’ایک ڈاکٹر‘‘یا’’ایک پروفیسر‘‘ کی بجائے اُن کا نام اور دیگر تفصیل دے دی جاتی، تو کتاب کی علمی وقعت میں اضافہ ہوتا۔ اِسی طرح خود مصنّف کا تعارف بھی کتاب کا حصّہ ہونا چاہیے تھا کہ اُن سے متعلق ایک سطر بھی موجود نہیں۔