مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا تھا اور یہی پارٹی اسے استحکام بھی دے گی، پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں۔
چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں اور اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی اور انٹرا پارٹی الیکشن میں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
چوہددی شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا قیامِ پاکستان اور استحکام پاکستان میں بنیادی کردار ہے، مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی پارٹی اسے استحکام دے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو ہرچسطح پر مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا، پارٹی کے نو منتخب عہدیدار عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں۔