آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پرثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔
ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محبت، امن اور بھائی چارہ پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات اور شاندار تہذیب پر ناز ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات اور لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔