• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب عثمان انور کے پسندیدہ وزیرِ اعلیٰ کون؟

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔ فوٹو فائل
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔ فوٹو فائل

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور نے ایک انٹرویو میں اپنے پسندیدہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال پر دلچسپ دیا تھا۔

عثمان انور نے یوٹیوب پلیٹ فارم دی کرنٹ کےلیے دیے گئے ایک انٹرویو میں دلچسپ گفتگو کی۔

ان سے پسندیدہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار، شہباز شریف یا پرویز الہٰی، ان میں سے آپ کے پسندیدہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کون ہیں؟

اس سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ میرا کوئی پسندیدہ وزیرِ اعلیٰ نہیں ہے، جو پنجاب کا حاضر وزیرِ اعلیٰ ہو وہی مجھے پسند ہوتا ہے۔

عثمان انور کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے لیے کوئی وزیرِ اعلیٰ یا وزیرِ اعظم پسندیدہ نہیں ہوتا، ہر موجودہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پسندیدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس والا ان معاملات میں کلیئر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے یہ انٹرویو گزشتہ سال دیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید