• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، تلاش جاری، پولیس

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

 پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغواء کرلیا  گیا ہے، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق رحیم یارخان میں بستی قسمانی سے دو شہریوں کو اغواء کرلیا گیا، دونوں مغوی ٹریکٹر کا ڈیزل لینے چوک سویترا گئے تھے، جہاں کچے کے ڈاکوؤں نے دونوں کو اغواء کیا۔

شہریوں کے اغواء کا  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ان کی بازیابی کے لیے آپریشن اور ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید