میر پور خاص کے جیل کوارٹر میں قتل ہونے والی 25 سالہ لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیڈی اہلکار کی سانس کی نالی میں خون پایا گیا، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور گہرے نشانات تھے۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو جیل کوارٹر سے لیڈی اہلکار کی پولیس یونیفارم میں پھندا لگی لاش ملی تھی۔
لیڈی اہلکار کے شوہر اور ایک جیل اہلکار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے اور دونوں ملزمان گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔