جدہ(شاہدنعیم) سعودی عرب نے سوڈان میں ریاستی اداروں کے فریم ورک سے باہر اٹھائے گئے کسی بھی اقدام یا اقدامات کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے، ریاض نے سوڈان کے متحارب فریقین کیلئے بیرونی مداخلت روکنے پر بھی زور دیا ۔سعودی عرب نے کسی بھی اقدام کو "سوڈان کے اتحاد کی خلاف ورزی، قانونی حیثیت کی خلاف ورزی اور اس کے عوام کی مرضی کی خلاف ورزی" قرار دیا۔سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نےمنگل کو برطانیہ میں منعقد ہونے والی سوڈان پر لندن کانفرنس سے خطاب میں سوڈان میں جلد از جلد قیام امن پر زور دیا۔