• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری زندگی میں تمام نعمتیں ماہین سے شادی کے بعد آئیں: شجاع اسد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار شجاع اسد نے اپنی زندگی میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بات کی ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی اہلیہ ماہین سے اپنے جذباتی اور قیمتی تعلق کے حوالے سے پردہ اٹھایا ہے۔

شجاع اسد نے بتایا ہے کہ ہم بچپن سے ایک دوسرے کے دوست ہیں، ایک دوسرے کی فیملی کو جانتے ہیں، دونوں ایک ساتھ بہت بڑے صدمے سے بھی گزر چکے ہیں، 2019ء میں ماہین کے والد کی وفات کے ٹھیک 10 سے 11 دن بعد میرے والد فوت ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے اس کڑے وقت کے دوران ہمارا ایک دوسرے کے گھر بہت آنا جانا رہا، ایک دن والدہ نے کہا کہ وہ میرا ماہین کے ساتھ نکاح کرنا چاہتی ہیں، جس پر میں نے ہامی بھر لی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت اچھا فیصلہ تھا جسے میری والدہ نے بہت اچھے وقت پر لیا۔

شجاع اسد نے اپنی زندگی میں حاصل ہونے والی تمام نعمتوں کو اہلیہ سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تمام خوشیاں اور کامیابیاں ماہین سے شادی کے بعد ہی حاصل ہوئی ہیں۔

اداکار نے انٹرویو کے دوران اہلیہ کا اپنی زندگی میں آنے اور ساتھ میں ان کی زندگی میں مثبت اثرات لانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید