• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کے خطرناک اسٹنٹ نے مداحوں کو حیران کردیا


ہالی ووڈ سینئر اداکار ٹام کروز اپنے تازہ ترین مشن امپوسیبل اسٹنٹ میں ایک دھاگے کی ڈوری سے لٹکے نظر آئے یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ انکی انگلیوں پر تھی، جس پر انکے پرستار دم بخود اور حیران رہ گئے۔ 

آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپوسیبل۔دی فائنل ریکوننگ‘‘ کی ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی تازہ ترین ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 62 سالہ ٹام کروز  ہوائی جہاز کے ونگز سے لٹکتے نظر آ رہے ہیں۔ 

انکی جانب سے اپنے اسٹنٹ کو خود انجام دینے کا انکا یہ عزم سب کے لیے  حیران کن تھا۔

ٹام کروز کا یہ خطرناک اسٹنٹ اپنی ایک نئی بلندی پر اسوقت نظر آیا جب جمعرات کو فی مشن امپوسیبل کے آفیشل انسٹا گرام اور ایکس (سابق ٹوئٹر) ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ٹام کروز تیز ہواؤں کے دوش پر ایک طیارے کے پروں پر لٹکے نظر آئے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو چند گھنٹوں میں کئی لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ آٹھ ہزار فٹ کی بلندی اور 140 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں میں جب جہاز اپنی فل اسپیڈ سے اڑ رہا تھا تو بنا سی جی آئی انکے اس اسٹنٹ نے سب کو حیران کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید