پاکستانی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈو نے انڈسٹری کے ابھرتے اداکار شجاع اسد کی تعریف میں پوسٹ شیئر کی ہے۔
عتیقہ اوڈو نے انسٹاگرام پر نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’تن من نیل و نیل‘ کی کامیابی کے بعد ہر جانب چھا جانے والے اداکار شجاع اسد کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں۔
تصویروں میں ان دونوں فنکاروں کو خوش گوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
عتیقہ اوڈو کی یہ پوسٹ بتاتی ہے کہ اداکارہ اور شجاع اسد کسی پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے والے ہیں۔
اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ پیارے اور باصلاحیت نوجوان، شجاع اسد کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا، شجاع اسد اپنے خوبصورت چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ سجائے سخت محنت کرتا ہے، ہماری اسکرینوں پر یہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے۔
عتیقہ اوڈو نے شجاع اسد کو مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی دعا بھی دی ہے۔