• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری کی شادی پر رو پڑا تھا: رنبیر کپور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سینئر خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی شادی پر روئے تھے۔

یاد رہے کہ 2013ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے مشہور گانے ’گھاگرا‘ میں اداکار رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے ایک ساتھ کام کیا تھا، رنبیر اور مادھوری کے ڈانس کو اس گانے میں بے حد سراہا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ مادھوری ڈکشٹ کا بہت بڑے مداح ہوں، جب میں نے اداکارہ کی شادی کا سنا تو رو پڑا تھا۔


اداکار نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں منتظر ہوں کہ کسی پروجیکٹ میں مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان کا بہت بڑا پرستار، بڑا مداح رہا ہوں، مجھے یاد ہے کہ جب ان کی شادی ہوئی تو میں بھی رویا تھا، اس لیے ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آئے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید