بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتصیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
مرتصیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہری شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔