• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر چکا، ہم نے کشکول توڑ دیا: رانا مشہود

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود—فائل فوٹو
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود—فائل فوٹو

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر چکا، ہم نے کشکول توڑ دیا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہیں انہیں کہتا ہوں جامعات میں ہمارے نوجوان دیکھو۔

رانا مشہود کا کہنا ہے کہ 2002ء سے یوتھ امپاورمنٹ پر کام کر رہا ہوں، ہم نے پنجاب میں تعلیم کا پورٹ فولیو بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا، ہم نے چند روز قبل ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل لانچ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے اسلام آباد میں اولے پڑے جس سے گاڑیوں، بلڈنگز کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید