دادو میں سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی خاتون سمیت 5 مغوی بازیاب کروالیے گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) دادو کے مطابق مغویوں کو سندھ بلوچستان سرحد کے پہاڑی علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ مغویوں کو ذاتی دشمنی کی بنا پر اغواء کیا گیا تھا، اغواء میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائیاں جاری ہیں۔