کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نےمسلم دشمن سیاہ قانون پر عملدرآمد رکوا دیا، عدالت نے وقف بورڈ میں نئی تقرریوں کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک وقف بورڈ میں تقرری کی جائے اور نہ ہی وقف زمینوں کی حیثیت کو بدلا جائے جس پر مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو اگلی سماعت تک وقف بورڈ میں نئی تقرریاں نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔عدالت کے عبوری فیصلے کے تحت مرکزی حکومت کو ایک ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروانا ہوگا، کیس کی اگلی سماعت 5 مئی کو ہوگی۔ کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کا کہناہے کہ پی ڈی پی نے بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے۔