تحریکِ انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔
پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔
عدالت نے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو ضمانتوں پر دلائل کے لیے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔