• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورک ویزا پر سعودیہ جانیوالے 2 افراد جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر گرفتار

ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔

امیگریشن حکام  کے مطابق دونوں افراد ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

امیگریشن حکام کا بتانا ہے کہ دونوں مسافروں کے ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے، جبکہ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کبھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔

ملزمان نے ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے 7 لاکھ روپے میں حاصل کیے، دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید