بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے گرمیوں کے لیے کپڑوں کی نئی خوبصورت کلیکشن لانچ کی ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے کپڑوں کی کلیکشن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ گرمیوں کی نئی کلیکشن اب ویب سائٹ ’دی دیپیکا پڈوکون کلوسیٹ‘ پر آن لائن دستیاب ہے، میری پسندیدہ چیزیں خریدیں اور میرے دل کے قریب ایک مقصد کی حمایت کریں!
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس کلیکشن سے حاصل ہونے والی ساری آمدنی’لیو لوو لاف فاؤنڈیشن‘ کو عطیہ کی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ’لیو لوو لاف فاؤنڈیشن‘ کی بنیاد دیپیکا پڈوکون نے ذہنی صحت کے حوالے سے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے رکھی تھی۔
دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں کی نئی کلیکشن کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔