• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فینٹسی ایڈونچر فلم’مس پری گرائنزہوم‘کا سنسنی خیزٹریلر

Fantasy Film Miss Peregrine Home For Peculiar Children
بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی جادوئی کمالات سے بھرپور نئی فینٹسی ایڈونچر فلم’مس پیریگرائنزہوم فورپیکیولیرچلڈرن‘کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹمِ برٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے 16 سالہ لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جو حادثاتی طور پر ایک پر اسرا رجزیرے پر پہنچ جاتاہے جہاں غیر معمولی طاقتوں کے حامل یتیم بچوں کی ایک انوکھی بستی دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے ۔

اس جادوئی دنیا میں یہ لڑکا غیر معمولی طاقت کے مالک بچو ں کے ساتھ ملکر خطرناک بلاؤں اور بھوتوں کا مقابلہ کرتا ہے اور بچوں کی حفاظت کرتا ہے جس کے بعد یہ انوکھے واقعات اس کی زندگی تبدیل کر کے رکھ دیتے ہیں ۔

پیٹر چرنن اورجینو ٹوپنگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکارہ اِیواگرین ایک جادوگرنی کے روپ میں دکھائی دیں گی ، فلم کی دیگر کاسٹ میں اییسابٹرفیلڈ، ایلا پرنیل، الیسن جینی، ٹیرنس اسٹمپ،کِم ڈیکنز، روپرٹ ایوریٹ اور جوڈی ڈینچ شامل ہیں۔

معروف امریکی ناول نگاررینسم رگس( Ransom Riggs)کے ناول سے ماخوذ جادوئی کمالات پر مبنی یہ فلم ٹویٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 30ستمبر کو سنیما گھروں کو دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین