کوئٹہ(پ ر)بیوٹمز میں حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر بین الجامعاتی آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ نے کیا ۔ نمائش ورلڈ امیونائزیشن ویک 2025 کی مناسبت سے منعقد کی گئی تاکہ عوام میں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اجاگر کی جاسکے۔ نمائش میں بیوٹمز ، ایس بی کے ویمنز یونیورسٹی اور جامعہ بلوچستان کے طلبا و طالبات کے تیارکردہ55فن پارے رکھے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہک بلوچ نے کہا کہ فن کے ذریعے صحت جیسے سنجیدہ موضوعات پر شعور بیدار کرنا قابل ستائش اقدام ہے ۔ نمائش میں معروف آرٹ نقاد فاضل موسودی نے بطور جج شرکت کی۔