خیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وکلاإ کا مطالبہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وکلاء کے مطالبے پر آج شام تک نہروں کے معاملے پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ن لیگ سندھ کےصدر بشیر میمن نے وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کر کے مذاکرات کا پیغام دیا تھا۔
وکلاء کے احتجاج کے باعث 7 روز سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔