ماحول ……
میں نے یہاں منٹو کی کتاب سیاہ حاشیے دفن کی تھی۔
کچھ دن بعد ایک پودا اگ آیا،
میں نے ڈوڈو کو اپنے لان میں ایک جگہ دکھائی۔
واقعی؟
ڈوڈو حیران رہ گیا۔
بالکل سچ، میں نے جواب دیا،
پودا سال بھر میں درخت بن گیا۔
اس کے ہر پتے پر سو لفظوں کی کہانی لکھی ہوتی تھی۔
میں اخبار میں چھپوا دیتا تھا۔
ڈوڈو کے منہ سے نکلا،
لیکن یہ درخت تو سوکھ گیا ہے۔
میں نے دکھ بھری آواز میں کہا،
ہاں،
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہوا ہے۔
یہاں ایسے سدا بہار درخت بھی سوکھتے جارہے ہیں۔