پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد میں ایوان کا دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ بھارت تاک میں رہا ہے کہ کیسے پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے، پہلگام کے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں یہ واقعہ ان کی قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے، کبھی نہیں سنا کہ بھارت میں الیکشن پر الزام لگا ہو کہ وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔